12 جنوری 2016 - 16:32
بحرین میں دینی مرکز پر دھشتگردانہ حملہ

بحرین کے شہر منامہ کے ایک مضافاتی علاقے میں واقع شیعوں کے دینی مرکز کو دھشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے شہر منامہ کے ایک مضافاتی علاقے میں واقع شیعوں کے دینی مرکز کو دھشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
اس رپورت کے مطابق، گزشتہ روز منامہ شہر کے ایک قصبے میں واقع شیعوں کے دینی مرکز کو دھشتگردانہ حملے کا نشانہ بنا کر اس کی عمارت کو کافی نقصان پہنچایا۔
چشم دید گواہوں کے مطابق مسلح افراد نے مرکز کی عمارت پر گولیاں چلائیں اور اس کے بعد فرار ہو گئے۔
تاہم کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ سیاسی فعال افراد کا کہنا ہے کہ یہ کام آل خلیفہ کے مزدور سکیورٹی دستوں کا ہے۔
اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲